بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کو مداح نے چھونے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ سارہ علی خان والدہ امریتا سنگھ کی سالگرہ تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی پہنچی اس دوران مداحوں نے ایئرپورٹ پر ان کے ساتھ تصاویر بنوانا چاہیں۔
سارہ علی خان بھی خوشی خوشی مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتی رہیں اسی دوران ایک خاتون مداح نے تصویر لینے کے بعد انہیں چھونے کی کوشش کی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان نے انہیں نظر انداز کرکے دوسرے مداح کے ساتھ سیلفی بنوائیں اور چلی گئیں لیکن واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
سارہ علی خان کے مداح بھی اس پر تبصرے کررہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’خاتون سارہ کی جیولری چرانے کی کوشش کررہی ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اس طرح کسی پر کس طرح حملہ کیا جاسکتا ہے پرسکون رہنے کے لیے سارہ کا شکریہ۔‘
اداکارہ کی وائرل ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور مداح پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔