سارہ علی خان کا تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

سارہ علی خان کیساتھ دوران پرواز پیش آئے واقعے کی ویڈیو SARA ALI KHAN

ممبئی: بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ سارہ علی خان نے مذہب اور لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں بہت فطری، بہت اندرونی اور بہت موروثی خصوصیات کے ساتھ بڑی ہوئی ہوں، چونکہ یہ خصوصیات مجھ میں مضبوطی کے ساتھ موجود ہیں لہٰذا میں کسی کے تبصرے سے متاثر نہیں ہوتی۔

سارہ علی خان نے کہا کہ میں اب بھی وہی سارہ علی خان ہوں جو روسی تاریخ کی پڑھائی کیلیے کولمبیا گئی تھی، میرے زندگی میں آگے بڑھنے کی وجہ میرے اندر وہ شعور ہے جو مجھے کسی دوسرے کے مشورے سے متاثر نہیں ہونے دیتا۔

متعلقہ: سارہ علی خان کو منہ پھٹ ہونے پر کیا طعنہ دیا جاتا ہے؟

انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں اُس تنقید کو بالکل سراہتی ہوں جو میرے کام سے متعلق کی گئی ہو، چونکہ میں مداحوں کیلیے محنت کرتی ہوں اور اگر انہیں میرا کام پسند نہیں آ رہا تو اسے بہتر بنانا میری اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میرے مذہب، لباس، ایئر اسٹائل یا ذاتی زندگی پر تنقید کی جاتی ہے تو اسے مکمل نظر انداز کر دیتی ہوں۔

سارہ علی خان حال ہی میں فلم ’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں۔ فلم کو باکس آفس پر کافی پسند کیا گیا۔