ممبئی: بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ سارہ علی خان نے بھارتی کرکٹر شبمان گل سے قریبی تعلقات کی خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ علی خان انڈسٹری میں ’چھوٹے نواب‘ کے لقب سے مشہور اسٹار سیف علی خان کی بیٹی ہیں۔ اداکارہ کی حال ہی میں فلم ’زرا ہٹکے زرا بچکے‘ ریلیز ہوئی جس میں وہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں۔
سارہ علی خان سے حالیہ انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی دادی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک کرکٹر کے ساتھ زندگی گزاریں گی؟ اس پر ان جواب تھا کہ ’میرے لیے پیشہ اہم نہیں، بس وہ شخص مجھ سے ذہنی اور فکری سطح پر مماثلت رکھتا ہو۔‘
انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس وقت کسی بھارتی کرکٹر کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ تو سارہ علی خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی ایسا لگتا ہے لیکن ابھی تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جس کے ساتھ گھر بسا سکوں۔
سارہ علی خان نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ وہ کیسا لائف پارٹنر چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شخص بیک وقت ’زرا ہٹکے‘ اور ’زرا بچکے‘ ہونا چاہیے۔
ماضی میں سارہ علی خان اور شبمان گل کئی مرتبہ ایک ساتھ ڈنر کرتے ہوئے نظر آئے اور تب ہی سے دونوں میں تعلقات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ان میں بریک اپ کی افواہیں بھی سامنے آئیں جب دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے ان فالو کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سارہ علی خان نے اداکار کارتک آریان کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے تھے لیکن جلد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کی۔