شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی شادی کی چوتھی سالگرہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے شادی کی چوتھی سالگرہ پر تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سارہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’4 سال ہوگئے اور ہماری محبت ابھی بھی کھل رہی ہے، شوہر، شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘
View this post on Instagram
اداکارہ نے شادی کی رسومات کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں مایوں اور دلہن کے روپ میں انہیں دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب گلوکار فلک شبیر نے بھی مایوں، مہندی اور نکاح کی تقریبات کی جھلکیاں شیئر کیں اور لکھا کہ ’چار سال ہوگئے لیکن یہ کل کی طرح محسوس ہوتا ہے، بیگم سالگرہ مبارک ہو۔‘
View this post on Instagram
شوبز جوڑی نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے ہاں 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام عالیانہ فلک رکھا گیا۔