فلک شبیر کی اہلیہ سارہ خان کی صحت یابی کیلیے دعاؤں کی اپیل

سارہ خان

پاکستان کے نامور گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کی صحت یابی کیلیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی۔

فلک شبیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں سارہ خان کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکار نے تصویر پر لکھا کہ آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں واضح نہیں کیا کہ سارہ خان کو کیوں اسپتال منتقل کیا گیا اور اب ان کی طبیعت کیسی ہے۔

مداحوں نے جب اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصویر دیکھی تو حیران رہ گئے اور ان کی صحت یابی کیلیے دعاگو ہیں۔

فلک شبیر کی اہلیہ سارہ خان کی صحت یابی کیلیے دعاؤں کی اپیل

فلک شبیر اور سارہ خان نے 2020 میں شادی کی تھی اور جوڑے کی ایک بیٹی ہے جس کا نام علیانہ ہے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے بیٹی کی سالگرہ منائی تھی اور تصاویر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔