ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ کی باکس آفس پر دھوم مچ گئی، کتنی کمائی کرلی؟

ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ کی باکس آفس پر دھوم مچ گئی، 33 کروڑ کمالیے

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی پنجابی ہارر کامیڈی فلم ’سردار جی 3‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 33 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کر کے باکس آفس پر دھوم مچادی۔

فلم ’سردار جی 3‘ میں پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی جوڑی کو غیر ملکی سطح پر بیحد پذیرائی ملی، اگرچہ بھارت میں پہلگام واقعے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باعث فلم کو ریلیز نہیں گیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود فلم نے لاہور، دبئی، اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ناظرین کے دل جیت لئے۔

رپورٹس کے مطابق فلم نے ایک ہفتے کے دوران 33.6 کروڑ روپے کا مجموعی بزنس کرلیا ہے، جسے فلمی تجزیہ کار بہت بڑا نمبر اور کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

امرجیت ہندل کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا بجٹ 35 کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ یہ اپنی لاگت بھی وصول کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ہانیہ عامر کی منگنی کی ویڈیو، حقیقت سامنے آگئی

رپورٹس کے مطابق فلم بینوں کا ماننا ہے کہ دلجیت کی مزاحیہ اداکاری اور ہانیہ عامر کی دلکش موجودگی نے فلم کو چار چاند لگا دیئے ہیں، سوشل میڈیا پر دونوں ستاروں کی جوڑی کو بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔

فلم کی کہانی ایک بھوت پکڑنے والے کردار جگی اور اس کی دوست پنکی کے گرد گھومتی ہے جو برطانیہ کے ایک پُرسرار محل کی تحقیقات میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، فلم میں نیرو باجوا، یاسمین باجوا اور دیگر اداکاروں نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔