آسٹریلیا میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی والدہ علیل ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں جس کے بعد سرفراز احمد واپس آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی والدہ علیل ہونے کے بعد نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جس کے باعث سرفراز احمد وطن واپس آرہے ہیں۔ ان کی جگہ کامران اکمل کو ٹیم میں شمولیت کے لیے بھیجا جارہا ہے۔
دو روز قبل فاسٹ باؤلر عرفان خان بھی اپنی والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس آچکے ہیں اور ان کی جگہ جنید خان کو سیریز میں شرکت کے لیے بھیجا گیا تھا۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ میچز اور 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں قومی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کے تینوں میچوں میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک روزہ میچوں کا آغاز 13 جنوری سے ہونے جا رہا ہے۔