سرفراز خان کے بھارتی ٹیم میں ڈیبیو پر والد آبدیدہ ہوگئے

سرفراز خان

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کے بیٹر سرفراز خان کے ڈیبیو کرنے پر والد آبدیدہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ٹیم میں شمولیت پر سرفراز خان اور ان کی فیملی جذباتی ہوگئی، سرفراز ٹیسٹ کیپ لے کر والد نوشاد کے پاس گئے تو دونوں گلے مل کر آبدیدہ ہوگئے۔

سرفراز خان کی اہلیہ بھی اس موقع پر جذباتی ہوگئیں۔

واضح رہے کہ سرفراز خان کو راجکوٹ میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کا صلہ ہے۔

نوجوان کرکٹر کو انجری کا شکار ہونے والے کے ایل راہول کی جگہ سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سرفراز خان نے 45 فرسٹ کلاس میچز کی 66 اننگز میں 69.85 کی اوسط سے 3ہزار 912 رنز بنارکھے ہیں۔