کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف اپنی ٹیم کا اہم میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بدھ کو انگلی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے پشاور زلمی کے خلاف بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔
سرفراز کی غیر موجودگی میں محمد نواز کوئٹہ کی قیادت کریں گے جبکہ ان کی جگہ بسم اللہ خان کو وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سرفراز احمد پشاور زلمی کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس اب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع ہے۔
پلے آف میں پہنچنے کیلئے کوئٹہ کو نہ صرف یہ میچ بہت اچھے مارجن سے جیتنا ہوگا بلکہ یہ دعا بھی کرنی ہوگی کہ اتوار کو پشاور زلمی اسلام آباد کیخلاف اپنا میچ بری طرح ہار جائے۔ اس صورت میں بہتر رن ریٹ کی وجہ سے کوئٹہ پلے آف میں جاسکتا ہے۔