قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی فہد مصطفیٰ کے ڈراممے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے مداح نکلے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول پروگرام ’جیتو پاکستان‘ میں آج سرفراز احمد کی انٹری ہوئی اور اس موقع پر انہوں نے فہد مصطفیٰ کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم کی تعریف کی۔
سرفراز نے کہا کہ فہد بھائی آپ کو بہت مبارک باد جو آپ کا ڈرامہ آیا تھا ’کبھی میں کبھی تم‘ اس میں آپ نے مصطفیٰ کا کردار بہت شاندار طریقے سے ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو اسکرین پر دیکھ کر بہت مزہ آیا۔
فہد مصطفیٰ نے سرفراز کی جانب سے تعریف کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
شو کے میزبان نے کہا کہ آپ کے ساتھ جیتو میں کھیل کر مزہ آئے گا، اس مرتبہ آپ جیتو کی ٹرافی کا دفاع کریں گے۔
فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ایک ٹرافی ہمارے ہاتھ سے چلی گئی ہے جس کا دفاع بہت سالوں سے کررہے تھے اب دیکھتے ہیں آپ جیتو کی ٹرافی کا دفاع کرپاتے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کرکٹ کے بعد جیتو پاکستان کو واحد جگہ ہے جسے پورے پاکستان میں لوگ انجوائے کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ نے ’مصطفیٰ‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جس کے دیگر کرداروں میں ہانیہ عامر، عماد عرفانی، نعیمہ بٹ، اریج چوہدری، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ ودیگر شامل تھے۔