سرفراز احمد نے کراچی کی دلخراش اور دلچسپ کہانی سنادی

کراچی میں ٹوٹی اور ادھڑی ہوئی سڑکوں، گڑھے اور کھڈے سے شہریوں مسلسل پریشان رہتے ہیں تاہم قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی اس سے جڑی دلخراش اور دلچسپ کہانی سنادی۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے’ دی نوک نوک شو‘ میں کراچی میں گڑھے اور کھڈے سے متعلق ایک دلچسپ کہانی سنائی ہے، انہوں نے بتایا کہ کیسے وہ کراچی کی سڑکوں سے متاثر ہوئے تھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ایک بار میں رات کے وقت گھر سے باہر کچھ چیزیں لینے گیا، اس وقت مجھے بھوک لگی تو میں نے ایک شوارما اور لمکا خرید لیا اور سوچا کہ آرام سے گھر جاکر اس سے لطف اٹھاؤں گا۔

سرفراز احمد نے بتایا کہ جیسے ہی میں اپنے گھر کے قریب پہنچا تو ایک گڑھا آیا اور لمکا کی گلاس نیچے زمین پر گر گئی، اس گڑھے نے سارا مزا خراب کردیا۔