مانچسٹر: سابق کپتان سرفراز احمدٹیسٹ سیریز کے بعد پاک انگلینڈ پہلا ٹی20 نہیں کھیل سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد ٹیم مینجمنٹ سرفراز احمد کو کھلانےکا وعدہ وفا نہیں کرےگی، سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو اسکواڈ میں شامل کیا جائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے جب کہ ٹیم کو شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے سینئر کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
Captains @babarazam258 and Eoin Morgan pose with #ENGvPAK T20I series trophy at Old Trafford. pic.twitter.com/u3rD35PL7h
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 27, 2020
ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کو ٹی ٹوینٹی میں بھی پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک پندرہ میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان صرف چار میں کامیابی حاصل کرسکا۔
انہوں نے کہا کہ حیدر علی اچھا کھلاڑی ہے، اچھی پرفارمنس دیکر جگہ بنائی کوشش کریں گے اس کو ساتھ رکھیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ شکست سے سیکھنے کا موقع ملا ہے، محمد رضوان اور سرفراز احمد دونوں اچھے وکٹ کیپرہیں، جو وکٹ کیپر ٹیم کیلئے بہتر ہوگا ٹیم میں ایکشن میں ہوگا۔