سرگودھا میں اسلحہ کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلحہ بڑی کھیپ

سرگودھا : پنجاب کے شہر سرگودھا میں اسلحہ کی بڑی کھیپ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی، ملزم اسلحہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کیلئے لے جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس نے دوران ناکہ بندی کار سے جدیداسلحہ کی کھیپ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور کار سے 18 بندوق ، 3 رائفل اور 240 پستول برآمد کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کار کے خفیہ خانوں سے تقریباً 30 ہزار گولیاں بھی برآمد ہوئی ، ملزم اسلحہ پنجاب کےمختلف اضلاع میں فروخت کیلئے لے جارہا تھا/

حکام نے کہا کہ ملزم کے خلاف اسلحہ اسمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔