شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا، مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی جارہی ہیں۔
ثروت گیلانی نے بیٹی کی پیدائش سے متعلق بتایا لیکن انہوں نے بیٹی کے نام سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے۔
اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے چاہنے والوں سے خاص دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ میں نے اپنی ڈیلیوری کے لیے اسپتال کا رخ کرلیا ہے، براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ میں خیر و عافیت کے ساتھ گھر واپس آجاؤں’۔
یاد رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، معروف جوڑے کے ہاں یہ تیسرے بچے کی پیدائش ہے۔
اس سے قبل اداکار جوڑی کے دو بیٹے روحان مرزا اور آریز مرزا ہیں، روحان کی پیدائش 2015 اور آریز کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔