ثروت گیلانی کا سیف علی خان کی فیملی سے کیا تعلق ہے؟

ثروت گیلانی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی فیملی کے دوست بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گاڈ فادر ہیں۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نجی زندگی اور شوبز سے متعلق اظہار خیال کیا۔

ثروت گیلانی نے بتایا کہ ’میرے فیملی کے دوست ہیں جو سیف علی خان کے گاڈ فادر ہیں کیونکہ وہ بھی نواب کی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ عارف عباسی جو رحمہ عباسی کے والد ہیں وہ سیف علی خان کے گاڈ فادر ہیں اور عارف عباسی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

ثروت گیلانی نے کہا کہ ’سیف علی خان کے والد اور وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے تھے، میرے ماموں پرنس اسلم بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے تھے۔

ٹی وی ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ثروت گیلانی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 20 سالوں سے پاکستانی انڈسٹری میں کام کیا ہے لیکن جب سے انہوں نے عورتوں اور بچوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق پر بات کرنا شروع کی ہے وہ ٹی وی ڈراموں میں ڈراموں میں پٹنے والی لڑکی کا کردار ادا نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک پلیٹ فارم پر میں کہہ رہی ہوں کہ عورت پر ہاتھ نہ اٹھائیں اور شام کو عورت پر ہاتھ اٹھانے والے کردار کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔‘

ایک اور سوال کے جواب میں ثروت گیلانی نے کہا کہ مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی سیاسی جماعت بنائیں، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ ملک میں تعلیم مفت کریں گیں۔

اداکارہ نے فلموں میں آئٹم سانگ کرنے کے سوال پر کہا کہ صرف لڑکیاں ہی کیوں آئٹم نمبر کرتی ہیں، لڑکوں سے بھی آئٹم سانگ کروائیں ہم بھی خوشی خوشی دیکھیں گے۔