ثروت گیلانی کی 7 سال بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے 7 سال بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔

اداکارہ ثروت گیلانی کی 7 سال بعد اے آر وائی ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم سے ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے اس سے قبل وہ ایک فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اس سے قبل ثروت گیلانی نے کہا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میں خواتین کے حقوق، بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور حقیقی زندگی کے بہت سے دیگر سنجیدہ موضوعات کے خلاف بات کرنے لگی ہوں جس کے سبب میں نے محسوس کیا کہ اگر میں اس کے بارے میں بات کر رہی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ کچھ مخصوص چیزیں ہیں جن پر ہمارے معاشرے میں عمل کی ضرورت ہے تو میں دوبارہ مظلوم سسکتی عورت کے کردار میں واپس نہیں آسکتی کیونکہ میں اس پر یقین نہیں رکھتی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں بے شمار غیر معمولی خواتین ہیں، ایسی بہت سی خواتین کی مثالیں موجود ہیں اور ہمیں ان کی کامیابی کی کہانیاں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

  اداکارہ نے بتایا تھا کہ ’میں نے 2018  میں ایک ڈراما کیا۔ یہ میرا آخری ٹیلی ویژن کردار تھا اور اس میں، میں نے واقعی ایک مضبوط عورت کا کردار ادا کیا، یہی وہ پہلو ہے جس کو میں نمایاں کرنا چاہتی ہوں کہ خواتین مضبوط اور قابل تقلید ہیں۔‘