شاہین شاہ آفریدی ہمارا مین بولر ہے، سعود شکیل

پاکستان شاہینز کے کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اے سے میچ بہت اہم ہوگا ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس کا اچھا موقع ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بنگلہ دیش اے کے کپتان انعام الحق کے ہمراہ اسلام آباد میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان شاہینز کے کپتان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اے سے میچ بہت اہم ہوگا تاہم یہ ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس کا اچھا موقع ہے۔

سعود شکیل نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارے مین بولر ہیں۔ کوشش ہوگی کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پانچ میچز جیت کر فائنل کی طرف پیش قدمی کریں۔

پاکستان شاہینز کے کپتان نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ تبدیل ہوئی ہے اور نئی نئی منیجمنٹ کے ساتھ ابھی تک کوئی زیادہ بات نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان رواں ماہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 سائیکل کا حصہ ہے۔

سیریز کی تیاریوں کے لیے دونوں ممالک کی اے ٹیمیں بھی سیریز کھیل رہی ہیں۔