بابر اعظم کے ’چھوٹا ڈان‘ کہنے پر سعود شکیل کا ردعمل

سعود شکیل

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے بابر اعظم کے چھوٹا ڈان کہنے پر دلچسپ ردعمل دے دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوسرے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹر سعود شکیل نے کہا کہ مجھے بہت پہلے سے اس نام سے مخاطب کیا جاتا ہے اور یہ بابراعظم کا پیار ہے کہ وہ مجھے ’چھوٹا ڈان‘ کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز ہر کھلاڑی کیلئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کریں۔

سعود شکیل نے کہا کہ کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا دورہ آسٹریلیا اہم ہوگا، دو تین پلیرز کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں کا یہ نیا تجربہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ کا تاثر غلط ہے، تمام کھلاڑی ٹیم اور ملک کیلئے کھیلتے ہیں۔کوشش ہوتی ہے اچھی کرکٹ کھیل کر عوام اسکو تفریح فراہم کرسکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران سعود شکیل کو بابر اعظم نے چھوٹا ڈان کہہ کر مخاطب کیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔