انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ ترقی کرکے 12ویں نمبر پر آگئے ہیں ان کے 739 رینٹنگ پوائنٹس ہیں۔
صائم ایوب، جنوبی افریقا کے مارکو جانسن کے ساتھ مشترکہ طور پر 83ویں نمبر پر آگئے ہیں، دونوں کے 352 پوائنٹس ہیں۔
محمد رضوان اور بابر اعظم کی 21ویں اور 23ویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا تین درجے تنزلی کے ساتھ 37ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹیسٹ کپتان شان مسعود 48ویں نمبر پر براجمان ہیں، عبداللہ شفیق 520 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجے ترقی کرکے 51ویں نمبر پر ہیں، کامران غلام 76ویں نمبر پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کے جو روٹ ساتھی کرکٹر ہیری بروک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں، ہیری بروک تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی دوسری پوزیشن ہے۔
ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں اسپنر نعمان علی 806 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، ساجد خان ایک درجے تنزلی سے 20 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ شاہین آفریدی کا 21واں نمبر ہے۔
محمد عباس 27 ویں، نسیم شاہ 35 ویں اور ابرار احمد 50 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔
فاسٹ بولر خرم شہزاد 64 ویں نمبر پر ہیں جبکہ عامر جمال ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 72 ویں نمبر پر ہیں۔ میر حمزہ 93 ویں، آغا سلمان 95 ویں اور زاہد محمود 97 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا بدستور سرفہرست ہیں، اس کے بعد جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا دوسرے اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں نعمان علی دو درجے تنزلی کے ساتھ 22 ویں، ساجد خان ایک درجے تنزلی سے 31 ویں اور آغا سلمان 33 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجا نے اپنا پہلا نمبر برقرار رکھا ہے، بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ویان مولڈر تیسرے نمبر پر ہیں۔