ریاض: سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہم شادی فرمان جاری کر دیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پبلک پراسیکیوشن کے 193 ارکان کی ترقی کے احکام جاری کر دیے جس کی تصدیق پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے کی۔
پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ارکان کی ترقی مختلف گریڈز پر کی گئی ہے کیونکہ اعلیٰ قیادت چاہتی ہے پبلک پراسیکیوشن ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرے۔
اس سے قبل شاہی فرمان کے ذریعے 12 افراد کو شہریت دے کر بڑی خوشخبری سنا دی گئی تھی۔ شہریت حاصل کرنے والوں میں تین بہن بھائی اور ایک فیملی شامل تھی جو دو بیواؤں اور سات بچوں پر مشتمل ہے۔
سلمان، شیما اور فراس کو شہریت دی گئی جو علی احمد محیمید القرعانی العقیدی کی اولاد ہیں۔ اس کے علاوہ عضیب بن جدیع بن محمد الناصر الولدہ کی فیملی کو بھی شاہی فرمان جاری کر کے سعودی شہریت دی گئی تھی۔