سعودی عرب کی گوادر کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بھیجی گئی ہنگامی امداد بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گوادر میں گزشتہ دنوں سے بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ افراد کی ہنگامی امداد کے لیے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کی جانب سے بھیجی گئی ہنگامی امداد بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے سعودی سفیر نے امداد کی کھیپ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے حوالے کی۔
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی اس امداد میں 873 ٹن ضروری اشیائے خور ونوش گوار کے لیے بھجوائی جا رہی ہیں جب کہ 9 ہزار فوڈ پیکیج گوادر میں رہنے والے سیلاب متاثرہ افراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے بلوچستان متاثر ہو رہا ہے، اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں گے۔
امدادی سامان پی ڈی ایم اے بلوچستان اور مقامی انتظامیہ کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔