سعودی عرب مصنوعی ذہانت کے ’حکومتی حکمت عملی ‘ کے شعبے میں 60 ممالک میں سر فہرست آگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت اور حکومتی حکمت عملی کے حوالے سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی نیوز ویب ٹورٹوائز نے ایک سروے کیا جس میں 60 ممالک کو شامل کیا گیا اور تجزیے کے بعد سعودی عرب کو اس میں سرفہرست قرار دیا گیا۔
60 ملکوں کے گراف میں سعودی عرب نے حکومتی حکمت عملی کے شعبے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور کمپنی ماہرین نے انڈیکس میں 100 فیصد نمبر دیے جب کہ جرمنی دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر رہا۔
سعودی عرب ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس سعودی اتھارٹی سدایا کے قیام کے بعد سے مصنوعی ذہانت پر کام رہا ہے۔
نیوز ویب ٹورٹوائز کے ماتحت دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین پر مشتمل بین الاقوامی مشاورتی کونسل درجہ بندی کا کام کرتی ہے اور کمپنی 100 سے زیادہ اسٹینڈرڈ کی بنیاد پر مختلف ملکوں میں مصنوعی ذہانت کی سرکاری سٹریجک کے شعبے کا فیصلہ کرتی ہے۔ جن میں سات نمایاں اسٹینڈز میں حکومتی حکمت عملی، تحقیق، ترقی، ہنر، انفراسٹریکچر، آپریٹنگ ماحول اور تجارت شامل ہیں۔