سعودی عرب میں گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر

سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے گاڑی مالکان کو خبردار کردیا۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں مہلت ختم ہونے سے پہلے اپنے ریکارڈ سے خارج کروالیں۔

ان گاڑیوں میں پرائیوٹ کار، پبلک ٹرانسپورٹ، پرائیوٹ ٹرانسپورٹ، چھوٹی بس، ٹیکسی، موٹرسائیکل اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی گاڑیاں شامل ہیں۔

سعودی شہری اور مقیم غیرملکی تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں آن لائن بھی اپنے ریکارڈ سے خارج کرواسکتے ہیں۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ہر طرح کی تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے خارج کروانے کی سہولت ہے۔

محکمہ ٹریفک کا بتانا ہے کہ مقررہ ٹریفک سینٹرز سے رجوع کرکے بھی کارروائی مکمل کروائی جاسکتی ہے۔