ریاض: سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند آگیا ہے عید الفطرکل بروز 21 اپریل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 20 اپریل رمضان المبارک کا آخری دن ہوگا اور عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔
#BREAKING: Friday is the first day of #EidAlFitr in #SaudiArabia, the Tamir and Hautat Sudair observatories announced following sighting Shawwal crescent moon pic.twitter.com/ggHeJt4iqD
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) April 20, 2023
دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالفطر ہفتے کے روز منائی جائے گی۔
ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور ملائیشین حکومت کے مطابق ملائیشیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔
اس کے علاوہ سنگاپور میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مجلس علماء اسلام سنگاپور کے مطابق سنگاپور میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔
ادھر آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔