سعودی عرب: خاتون کو چھیڑنے پر غیر ملکی کے ساتھ کیا ہوا؟

سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے خاتون کو چھیڑنے پر غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران جس شخص کو گرفتار کیا ہے اس کا تعلق یمن سے بتایا جارہا ہے۔

دوسری جانب جدہ پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمنی تارک وطن کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 1.4 کلو چرس ضبط برآمد کرلی گئی ہے، مذکورہ شخص شہر میں منشیات کا سپلائر تھا اور اس کی خفیہ نگرانی کی جارہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جو منشیات کے عادی بن کر اس کے پاس آئے تھے۔

ادھر ریاض پولیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 7 سعودی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے جو خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے لوگوں سے رقم بٹورتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں مملکت سے غداری کرنے پر 3 سعودی شہریوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جن شہریوں کو پھانسی کی سزا دی گئی اُن تینوں شہریوں کا تعلق دہشتگرد تنظیموں سے تھا۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے سزائے موت پانے والے ملزمان میں حنیفیس الھدلی، ماجدی بن محمد بن عطین الکعبی اور ریاض بن عامر بن مطر بن الکعبی شامل ہیں۔

کم جونگ ان کا جوہری ہتھیاروں سے متعلق اہم اعلان

وزارت داخلہ نے بتایا کہ تینوں ملزمان نے دہشتگردوں کی تنظیموں کی سہولت کاری کی اور دہشتگردانہ سوچ اختیار کرتے ہوئے خون ریزی کا حصہ بننے کی کوشش کی۔