سعودی عرب: خفیہ کیمروں سے متعلق اہم خبر

سعودی وزارت داخلہ نے ان مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں خفیہ کیمرے لگانا منع ہے اور خلاف ورزی پر ہزاروں ریال جرمانہ ہوگا۔

اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے سکیورٹی کیمروں کے حوالے سے 18 نکاتی خلاف وزیوں کا اعلان کیا ہے جس کے ارتکاب پر ہزاروں ریال جرمانہ ہو سکتا ہے۔ ان ضوابط کا مقصد امن عامہ کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کے مطابق تھرمل کیمروں کی تنصیب کے لیے ادارہ امن عامہ سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے، بغیر اجازت کے تھرمل کیمرے نصب کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

اس کے علاوہ بیوٹی پالرز یا خواتین کے فٹنس سینٹرز کے اندرونی حصہ میں کمیروں کی تنصیب، سیاحتی ریزورٹس اور اپارٹمنٹس کے اندر کیمرے نصب کرنے پر پابندی ہے اور اس کی خلاف ورزی پر بھی 10 ہزار ریال جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

آپریشن تھیٹرز کے اندر اور نجی رومز کے علاوہ طبی معائنہ کی جگہ اور فزیو تھراپی کے مقام، کپڑے تبدیل کرنے والے مخصوص مقامات اور واش رومز میں کیمروں کی تنصیب نہیں کی جا سکتی۔

وزارت کے قانونی کے مطابق سکیورٹی کیمروں کے بارے میں انتباہی نوٹس نہ لگانا بھی خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے، جس پر ایک ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔

ان ضوابط کے مطابق کیمروں کی ریکارڈنگ مقررہ وقت تک محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ کو عام کرنا، ریکارڈنگ کو غیر قانونی طریقے سے منتقل کرنا یا اس کو تلف کرنے پر 20 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی تحقیقات میں ریکارڈنگ زیادہ وقت تک محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تو اس پرعمل کرنا ضروری ہے اور ایسا نہ کرنے پر 5 ہزار ریال جب کہ جبکہ مقررہ شرائط کے مطابق کیمرے نصب نہ کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔