ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے سفری پابندی کے باعث اقاموں اور خروج وعودہ ویزے کی مفت توسیع سے متعلق وضاحت پیش کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کی جو رعایت دی گئی ہے کیا اس سے مملکت میں رہنے والے بھی مستفید ہوں گے جس طرح پہلے کیا گیا تھا؟۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2022 تک دی جانے والی خصوصی رعایت صرف ان تارکین کےلیے ہے جو سفری پابندی سے متاثر ہیں۔
ایسے غیرملکی مستفید ہوسکتے ہیں جو خروج وعودہ پر اپنے ملک گئے ہوئے ہیں اور سفری پابندی کی وجہ سے وہ مملکت نہیں آسکتے۔
خیال رہے کہ خصوصی رعایت صرف بیرون مملکت موجود تارکین کے لیے ہی ہے اس سے ممنوعہ ممالک کے وہ شہری جو مملکت میں مقیم ہیں وہ اس سہولت سے مستفید نہیں ہوسکتے۔
یہ خصوصی آفر سعودی حکومت نے ایسے وقت میں دی کہ جب سفری پابندی عائد کی گئی۔