سعودی عرب میں ممنوعہ اوقات میں مزدوروں سے کام لینے والے آجر پر جرمانہ عائد کر دیا۔
سعودی حکومت نے جھلسادینے والی گرمی میں دوپہر کے اوقات میں کارکنوں سے دھوپ میں کام لینے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
دوپہر کے اوقات میں کارکنوں سے کھلے مقامات پر کام لینے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
https://urdu.arynews.tv/saudi-arabia-labour-work-in-heat/
لیبر آفس مکہ مکرمہ کے انسپکٹرز نے ممنوعہ اوقات میں کھلے مقامات پر دھوپ میں ورکرز سے کام لینے والے ادارے کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
انسپکٹرز نے اطلاع ملنے پر متعلقہ مقام کا دورہ کیا اور خلاف ورزی پر ٹھیکے دار کو جرمانہ کیا۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے باقاعدہ بیان جاری کر کے پابندی کا اعلان کیا تھا کہ جس کے مطابق 15 جون سے 15 ستمبر 2022 تک کھلے مقامات پر دوپہر کے وقت کارکنوں سے کام لینا ممنوع ہو گا۔
وزارت نے نجی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن 12 سے 3 بجے تک کارکنوں کی کھلے مقامات پر ڈیوٹی نہ لگائیں۔ اس دورانیہ میں کارکنوں کے دھوپ میں کام لینے پر پابندی ہو گی۔
وزارت نے پرائیویٹ اداروں کو پابندی پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت بھر میں تفتیشی ٹیمیں فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق جانچ کریں گی۔