سعودی عرب نے عالمی ریکارڈ بنا لیا!

سعودی عرب نے عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے مملکت نے یہ ریکارڈ یومیہ 11.5 ملین مکعب میٹر کھانے پانی کو قابل استعمال بنا کر نیا بین الاقوامی ریکارڈ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے کھارے پانی کو قابل استعمال بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے اور مملکت میں یومیہ بنیاد پر 11.5 ملین مکعب میٹر سے زیادہ پانی قابل استعمال بنایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے کھارے پانی کو قابل استعمال بنانے والے قومی ادارے کا کہنا ہے کہ کھارے پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے ماحولیاتی قوانین اور ضوابط کی بھی پابندی کی جا رہی ہے۔

ادارے کے مطابق ہر روز 11.5 ملین مکعب میٹر سے زیادہ قابل استعمال پانی تیار کیا جا رہا ہے اور ہمارا ہدف ہے کہ 2025 کے آخر تک 37 ملین ٹن تک کاربن کا اخراج کم کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب مصنوعی ذہانت کے ’حکومتی حکمت عملی‘ کے شعبے میں 60 ممالک میں سر فہرست آگیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور حکومتی حکمت عملی کے حوالے سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی نیوز ویب ٹورٹوائز نے ایک سروے کیا جس میں 60 ممالک کو شامل کیا گیا اور تجزیے کے بعد سعودی عرب کو اس میں سرفہرست قرار دیا گیا۔