سعودی خاتون تیراک مریم بن لادن نے ایک نیا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون تیراک مریم بن لادن نے بحیرہ احمر کو تیر کر عبور کرنے والی پہلی عرب خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، وہ بحیرہ احمر میں 4 گھنٹے تک تیراکی کر کے مصر کے ساحل پر بحفاظت پہنچیں۔
یاد رہے کہ بحیرہ احمر اور آبنائے تیران خونخوار شارک مچھلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔
مرین بن لادن کا یہ سفر بحیرہ احمر میں بحری حیاتیات کے تحفظ کے لیے بیداری مہم کا حصہ ہے، وہ اس اعزاز کو حاصل کرنے والی پہلی عرب اور سعودی خاتون ہیں۔
عبرت من #مصر لـ #السعودية في 4 ساعات.. الطبيبة والسباحة السعودية #مريم_بن_لادن تتحدث لـ #صباح_العربية عن عبورها للبحر الأحمر وتحطيمها الأرقام القياسية
شاهدوا الحلقة الكاملة على شاهد 👇https://t.co/q8WSOHFmeS pic.twitter.com/ylVeI5Z1dN— برنامج #صباح_العربية (@SabahAlarabiya) October 16, 2022
مریم بن لادن پیشے کے لحاظ سے ڈینٹسٹ ہیں، انہوں نے جرمنی سے ڈینٹل سرجری میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔
عندما تبدع الشعوب…
مريم بن لادن أول سعودية تسبح من السعودية إلى مصر. pic.twitter.com/sDPDv0YVE1
— Ahmed Alkhazraji (@zehzeeh19701212) October 15, 2022
مریم نے 2015 میں ترکی میں یورپ سے ایشیا تک تیر کر سفر کیا، یہ کارنامہ انجام دینے والی بھی وہ پہلی عرب خاتون ہیں، انہوں نے 2017 میں دبئی کینال میں 24 میٹر کا فاصلہ گیارہ گھنٹے 41 منٹ میں طے کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔