جدہ: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے گھریلو عملے کی اقامہ فیس قسطوں میں ادا کرنے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ابشر پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمین کی اقامہ فیس قسطوں میں ادا نہیں کی جاسکتی۔
ایک مقامی شہری نے سعودی محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا کہ کیا وہ گھریلو ملازمین کی 6 ماہ کی اقامہ فیس ادا کرسکتا ہے؟ میں نے اب تک اپنے گھریلو ملازم کے اقامے کی توسیع نہیں کرائی ہے۔
ابشر پلیٹ فارم نے اس کے جواب میں کہا کہ گھریلو ملازمین کی اقامہ فیس قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت نہیں ہے۔ ایک سال کی فیس ساتھ ہی ادا کرنا ہوگی۔
یاد رہے کہ غیرملکی کارکنان کے ورک پرمٹ س منسلک اقاموں کے اجرا اور تجدید کی فیس قسطوں میں ادا کی جاسکتی ہے کم از کم 3 ماہ کی ایک بار ادا کرنا ہوگی۔