سعودی عرب کا سفارتخانہ دمشق میں 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا

سعودی عرب کا سفارتخانہ شام کے دارالحکومت دمشق میں 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں سعودی عرب کا سفارتخانہ کھلنے کی تقریب میں شامی حکومتی عہدیداروں، سفارتکار اور اسکالرز نے شرکت کی۔

ریاض سے سعودی وزارت خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی سفارتخانہ کھلنا شام اور سعودی عرب تعلقات کی تاریخ کا اہم دن ہے۔

دوسری جانب غیرملکی ملازمین کو سہولیات دینے کے حوالے سے سعودیہ نے اہم اعزاز حاصل کرلیا، جرمن ادارے نے دوسرا بہترین ملک قرار دیدیا۔

جرمن ’انٹرنیشنز‘ نیٹ ورک کی جانب سے کسی بھی ملک میں غیرملکی ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے گزشتہ ماہ سروے کرایا گیا، مملکت میں آنے والی تبدیلی کے بعد سعودیہ دنیا میں غیرملکی ملازمین کے لیے بہترین ملک کے طور پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

بیرون ملک کام کرنے والے ملازمین کو سہولت دینے کے حوالے سے انڈیکس میں ڈنمارک پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد سعودیہ موجود ہے، سروے میں شامل نصف سے زیادہ شرکا نے اسے ایک مثبت لیبر مارکیٹ قرار دیا ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 75 فیصد تارکین وطن کارکنوں کا خیال ہے کہ مملکت میں ملازمت کرنے سے ان کے کیریئر میں بہتری کے امکانات کافی بڑھ گئی ہیں۔

امریکا و برطانیہ کے ایران پر نئے الزامات

’العربیہ بزنس‘ کے مطابق سروے کے 5 اشاریوں کی وجہ سے سعودیہ غیرملکی کارکنوں کے لیے بہترین مقامات کے طور پر دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہوا۔