سعودی عرب نے کس میدان میں عالمی ریکارڈ قائم کیا؟

سعودی عرب طبی میدان میں کارنامہ سر انجام دے کر گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے الاحسا کمشنری میں ٹائپ ون کے مریضوں کے علاج میں مہارت رکھنے والے ذیا بیطس کے مرکز نے عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ذیا بیطس مرکز نے یہ عالمی ریکارڈ بیک وقت 752 مریضوں کو بیماری کے حوالے سے آگاہی اور تمام ضروری معلومات فراہم کرنے قائم کیا ہے۔

واضح رہے کہ الاحسا میں ذیابیطس سینٹر کا قیام جنوری 2020 میں عمل میں لایا گیا تھا جو اپنے اول روز سے ہی بہتر نتائج دے رہا ہے اور کئی بین الاقوامی سطح کے نتائج حاصل کیے ہیں۔

سعودی وزیر صحت نے لاعلاج امراض کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق وزارت کی حکمت عملی کو نافذ کرنے پر الاحسا ذیابیطس سینٹر کی کوششوں کی ستائش کی۔