سعودی پرچم 7سال بعد ایران میں لہرادیا گیا

سعودی عرب

تہران : ایران میں سات سال بعد سعودی سفارت خانہ کھولے جانے بعد قونصل خانے کی عمارت پر سعودی عرب کا پرچم لہرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر مشہد میں سعودی قونصل خانے پر مملکت کا پرچم لہرا دیا گیا، سعودی عرب کے سفارتی عملے نے ایران کے دارالحکومت تہران میں باقاعدہ کام شروع کردیا ہے اور معمول کے دفتری امور نمٹائے جارہے ہیں۔

ایران کی سرکاری ایجنسی "ارنا” نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سفارت خانے نے ایران اور مملکت کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد ایران میں اپنی باقاعدہ سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

سعودی پرچم

انہوں نے کہا کہ ریاض میں ایرانی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل نے گذشتہ6 جون کو باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیاں شروع کیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان کئی سال کے سفارتی تعطل کے بعد رواں سال چین کی ثالثی سے سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔