سعودی عرب میں شادی کے 11 سال بعد بھی اولاد کی نعمت سے محروم جوڑا یتیم بچے کو گود لینے پر جذباتی ہوگیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اولاد سے محروم جوڑے نے بچے کو گود لینے کا فیصلہ کیا۔ الوداد فلاحی انجمن کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑا یتیم بچے کی کفالت کی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے انتہائی خوش ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی یتیم بچہ جوڑے کے حوالے کیا گیا تو خاتون زمین پر سجدہ ریز ہوگئیں۔ میاں بیوی بچے کے ہاتھوں کا بوسہ لیتے رہے۔
جوڑے نے یتیم کی کفالت کی ذمہ داری پر شکر ادا کیا اور ذمہ داری نبھانے کی طاقت کیلیے دعا کی۔ بچے کا نام عبداللہ ہے۔
🎥|بعد حرمان 11 عاماً..
الأم "مستورة" تحتضن طفلها "عبدالاله" ودموع الفرح تغلبها. 😢👪🤍
#الوداد_لرعاية_الايتام pic.twitter.com/rWbd1jlX7z
— جمعية الوداد الخيرية لرعاية الأيتام (@WCFKSA) July 26, 2023
سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ صارفین جوڑے کو والدین بننے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔