مغوی سعودی شہری بازیاب، اغواکار گرفتار

لبنانی افواج نے مغوبی سعودی شہری کو بازیاب کروا لیا۔

اتوار کے روز بیروت سے اغوا ہونے والے ایک سعودی شہری کو لبنانی فوج نے شام کی سرحد کے قریب خصوصی آپریشن میں رہا کروا لیا۔

لبنانی فوج نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ فوجی انٹیلی جنس پارٹی شام کی سرحد پر ایک خصوصی آپریشن کے دوران مغوی سعودی شہری مشاری المطیری کو رہا کرنے میں کامیاب ہو گئی اور اغوا میں ملوث متعدد افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لبنان کے وزیر داخلہ بسام ملووی نے نیوز کانفرنس میں مزید کہا کہ اغوا کے الزام میں 9 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایک سینئر لبنانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے بیروت کے ساحل پر گاڑی میں سیکورٹی اہلکاروں کے لباس میں ملبوس سعودی باشندے کو اغوا کیا جو ایک ریستوران میں موجود تھے۔
سعودی مقامی میڈیا کے مطابق اغوا کاروں نے 400,000 ڈالر تاوان مانگا تھا لیکن ملووی نے کہا کہ اسے ادا نہیں کیا گیا۔