سعودی عرب: فٹ پاتھ پر مختلف رنگ کیوں کئے جارہے ہیں؟

سعودی عرب میں روڈ اتھارٹی کی جانب سے شاہراہوں کے لئے مختلف کلر کوڈز جاری کئے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شاہراہوں کو نئے کوڈ کے مطابق کلر کیا جائے گا جس سے گاڑیوں کی پارکنگ کی وضاحت ہو سکے گی۔

شاہراہوں پر لوگوں کی سہولت کے لیے یکساں کلر کوڈ رائج کئے جا رہے ہیں۔

روڈ اتھارٹی کے نئے کلر کوڈنگ کے مطابق ’جہاں پیلا اور سیاہ‘ رنگ کیا گیا ہو گا اس کا مطلب ہے کہ یہاں گاڑی پارک نہیں کرسکتے۔

’سرخ رنگ صرف ایمرجنسی کی گاڑیوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے، جبکہ سفید اور کالا‘ رنگ روڈ سائیڈ میں پارکنگ کی اجازت کی عکاسی کرے گا۔

پیڈ پارکنگ کی نشاندہی کے لیے وہ فٹ پاتھ جو نیلے اور سیاہ رنگ کے ہوں گے وہاں گاڑی پارک کرنے کا کرایہ مقرر ہے، یہ کرایہ فی گھنٹہ کے حساب سے وصول کیا جائے گا۔

سعودی عرب: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو شہری گرفتار

واضح رہے سعودی روڈ اتھارٹی کی جانب سے سڑکوں کے کنارے کیے جانے والے رنگوں کے ذریعے پارکنگ کی سہولت کو متعارف کرانا ہے جس پرعمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔