سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

ریاض: سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم، یو اے ای ملٹری فورسز ودیگر رہنماؤں نے شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ابوظبی کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے سعودی شہزادہ طلال بن سعود کے انتقال پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اعلان کیا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔