سیو دی چلڈرن نے برطانیہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
این جی او نےحکومت برطانیہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے پر زور دیا ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں ادارے نے کہا کہ اس واضح خطرے کے پیش نظر کہ ان کا استعمال بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے ہو سکتا ہے۔
اس نے غزہ کی ایک نرس کے بارے میں بی بی سی نیوز کی کہانی کا حوالہ دیا جس نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد بچوں سمیت ایک پورا خاندان جاں بحق ہو گیا۔
سیو دی چلڈرن نے کہا کہ ہم اس تشدد کو قبول نہیں کر سکتے جس کا فلسطینی بچوں کو معمول کے مطابق سامنا کرنا پڑتا ہے۔
غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 16,500 بچے شہید ہو چکے ہیں۔