سوتیلی ماں نے بچے کو گلہ گھونٹ کر قتل کردیا

صوابی : سوتلی ماں نے تین سالہ معصوم آفتاب کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا، سوتیلی ماں نے اپنے ہاں اولاد نہ ہونے کی رنجش معصوم پر نکال دی۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں تین سالہ آفتاب کی قاتل اس کی سوتیلی ماں نکلی، گذشتہ تین دن سے لاپتہ ننھے آفتاب کی لاش گھر سے برآمد ہوئی، سوتیلی ماں نے اپنے ہاں اولاد نہ ہونے کی رنجش پر معصوم آفتاب کو گلہ گھونٹ کر مار دیا۔

سوتیلی ماں نے بچے کو قتل کرکے گھر کے صندوق کے نیچے دفن کردیا، بچے کی لاش سے اٹھنے والے تعفن نے معاملہ کا پول کھول دیا۔

پولیس کے مطابق سوتیلی ماں نے قتل کر اعتراف کرلیا ہے جبکہ پولیس نے سوتیلی ماں اور اس کے بھائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔