اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کی جانب سے لیے گئے قرض کی تفیصلات جاری کر دیں۔
مرکزی بینک کے مطابق حکومت نے جولائی میں 690 ارب روپے قرض لیا ہے اور جولائی 2024 تک وفاقی حکومت کا قرض 69 ہزار 604 ارب روپے ہے۔
ایک سال میں حکومت کا مجموعی قرض 12.7فیصد بڑھا ہے۔
جولائی 2024 تک حکومت کا مقامی قرض 47697 ارب روپے ہے۔ حکومت کا مقامی قرض ایک سال میں 22 فیصد بڑھا ہے۔
حکومت کا بیرونی قرض جولائی 2024 تک 21907 ارب روپے رہا۔ ایک سال میں حکومت کا بیرونی قرض 3.7 فیصد کم ہوا ہے۔
علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔ زرمبادلہ ذخائر 30 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں 3.64 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
ملکی زرمبادلہ ذخائر 30 اگست تک 14.73 ارب ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.34 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.43 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.98 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.3 ارب ڈالر رہے۔