کراچی : اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تینتیس ماہ کی بلند ترین سطح بارہ ارب ترانوے کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے ، ایک ہفتے کے دوران ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ ستاسی لاکھ ڈالرز اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 8 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے، ایک ہفتے کے دوران ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں سترہ کرور ستاسی لاکھ ڈالرز اضافہ ہوا ۔
اسٹیٹ بینک کے ذرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12 ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، جو فروری دو ہزار اٹھارہ کے بعد کی بلند ترین سطح ہے ۔
SBP reserves have increased to US$12.93 billion as of November 13, 2020, which is the highest level since February 2, 2018. Total liquid foreign reserves held by the country rose to US$20.08 billion. See details: https://t.co/WpSgomnd3v pic.twitter.com/ieaC7PTFSf
— SBP (@StateBank_Pak) November 19, 2020
دوسری جانب مسلسل چوتھے ماہ ملکی کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں رہا ، اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس بڑھ کر اڑتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گیا، جو ستمبر میں پانچ کروڑنوے لاکھ ڈالر تھا۔
1/1 In October, the current account surplus rose further to $382 million from $59 million in September, on the back of a sustained increase in remittances and smaller trade deficit.
— SBP (@StateBank_Pak) November 19, 2020
جولائی سے اکتوبر کے دوران کرنٹ اکائونٹ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر سرپلس رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکائونٹ ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر خسارے میں تھا ، ترسیلات زر میں اضافے اور تجارتی خسارہ محدود رہنے سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں اضافہ ہوا۔
2/2 This is the fourth successive monthly surplus. Since July, the cumulative current account surplus has reached $1.2 billion, reversing the $1.4 billion deficit recorded in the same period last year. See https://t.co/Od8ikVvpBF
— SBP (@StateBank_Pak) November 19, 2020