خان پور : گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول کچی جمال میں ٹیچر نے تشدد کرکے طالبہ کا بازو توڑ دیا، والد نے الزام لگایا ٹیچر بچوں سے صفائیاں کراتا اور نہ کرنے پر مارتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل خان پورمیں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول کچی جمال میں ٹیچر کے مبینہ تشدد سے طالبہ کا بازو ٹوٹ گیا۔
بچی کے والد اللہ دتہ نے بیان میں کہا ہے کہ 9 سال کی بیٹی عائشہ چوتھی جماعت میں پڑھتی ہے، ٹیچر بچوں سے صفائیاں کراتا اور نہ کرنے پر مارتا تھا۔
والد نے الزام لگایا کہ میری معصوم بچی ٹھیک سے صفائی نہ کر سکی جس پر ٹیچر نے مارا، مارنے کے دوران ٹیچر کے دھکا دینے سے بچی نیچے گری اور بازو ٹوٹ گیا۔
والد نے واقعہ کے خلاف تھانہ سٹی میں تحریری درخواست دے دی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی پے۔