اسکول کی چھٹیوں سے متعلق اہم اعلان

بچوں کی موج مستیاں ختم، اسکول اور کالجز کھل گئے

لاہور: محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اطلاق 15 اگست سے اسکول کھلنے کے بعد سے ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی دو چھٹیوں کا فیصلہ اساتذہ پر ورک لوڈ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے اسکولوں کے اوقات کار بھی جاری کردیے گئے ہیں،

طلبا و طالبات کے لیے سنگل شفٹ میں اسکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ایک بج کر 30 منٹ تک ٹائمنگ ہوں گی جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12 بجے تک اسکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اسکول 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔