کراچی : تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھلیں گے یا نہیں؟ اس حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں 31 جولائی (جمعرات) کو تعلیمی ادارے کے لیے موسم گرما کی تعطیلات 2025 ختم ہونے والی ہیں۔
صوبے میں یکم جون سے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوئیں اور شیڈول کے مطابق اسکول یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔
فی الحال، موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہے تاہم یہ توقع ہے کہ یکم اگست کو اسکولوں میں کم حاضری ہوگی اور ہفتے کے اختتام کے بعد 4 اگست کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
تعلیم یافتہ مائیں ہی مستقبل کی معمار ہیں
دوسری جانب صوبے میں جاری بارشوں کا موسم شدت اختیار کرنے پر حکومت تعطیلات میں توسیع کا جائزہ لے سکتی ہے۔
تازہ ترین پیشن گوئی کے مطابق مون سون کرنٹ اس وقت سندھ اور ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے اور بالائی اور وسطی علاقوں میں شدت آنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا، پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے شروع ہوئیں اور یہ 14 اگست کو ختم ہونے والی ہیں، تعلیمی ادارے 15 اگست سے دوبارہ سرگرمیاں شروع کر دیں گے۔
اس سال پنجاب حکومت نے گرمی کی شدید لہر کے باعث موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔