ورلڈ کپ کوالیفائر کے اہم میچ میں اسکاٹ لینڈ نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کردیا۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے، 235 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 41.1 اوورز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
زمبابوین کھلاڑی ریان برل کی 83 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی، سکندر رضا 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان کریگ ایرون 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ویسلی نے 40 رنز بنائے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کرس سول نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، برینڈن اور لیسک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
Zimbabwe are knocked out 😱
Scotland produce an impressive bowling display to stun Zimbabwe and keep World Cup hopes alive 👊#CWC23 | #ZIMvSCO: https://t.co/D7y5KuNWyY pic.twitter.com/i0yi8ElRha
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 4, 2023
اس سے قبل اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 234 رنز بنائے تھے، مائیکل لیسک نے 48 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی تھی۔
میتھیو کراس نے 38 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ برینڈن میک مولین 34 رنز بناسکے۔
زمبابوے کی جانب سے سین ولیمز نے تین وکٹیں حاصل کیں، تیندائی چھتارا نے دو جبکہ رچرڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ سری لنکا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ جمعرات کو اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کے میچ کے بعد ہوگا۔
یاد رہے کہ دو بار کی ورلڈکپ چیمپئن ویسٹ انڈیز بھی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔