امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں کم از کم 67 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹیکساس ریاست کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی11 لڑکیاں تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق کیر کاؤنٹی میں سیلاب کی وجہ سے 21 بچے ہلاک ہوئے ہیں جب کہ اب بھی کئی لاپتہ ہیں۔
سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں، زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹر ، کشتیاں اور ڈرون کا استعمال کیا جارہا ہے۔
4 جولائی 2025 کے اوائل میں ، سیلاب کے پانیوں نے سان انتونیو کے مغرب میں 112 کلومیٹر (70 میل) کے فاصلے پر ایک ایسے علاقے میں اضافہ کیا جس میں موسم گرما کے کیمپ اور چھوٹی کمیونیٹیز رہتی تھیں۔ اب تک کم از کم 50 سے زائد افراد کے ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔