مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پالیسی واضح ہےآئی پی پی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ آئی پی پی پارٹی اصل میں عدم استحکام پاکستان پارٹی ہے اس میں تمام وہ لوگ شامل ہیں جوکسی طرح 9 مئی میں ملوث ہیں، سیاسی اتحاد سیاسی جماعتوں کیساتھ کیا جاتا ہے۔
آصف کرمانی نے کہا کہ آئی پی پی میں وہ لوگ ہیں جو کل تک چیئرمین پی ٹی آئی کےگن گاتےتھے، ن لیگ کے امیدوار ہر حلقے میں موجود ہیں کسی سےاتحادکی ضرورت نہیں آئی پی پی کےدونمائندےاس وقت حکومت میں شامل ہیں آئی پی پی ہمارےساتھ اتحاد نہیں چاہتی تو وہ دو نمائندے استعفے دیں، اقتدارکی سیاست ہے استحکام پاکستان پارٹی سے ن لیگ کو دور رہنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہےقیادت فیصلہ کرےگی، خواہش ہے پی ڈی ایم سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا اتحاد کیساتھ الیکشن میں جائے ملک کےحالات ٹھیک کرناکسی ایک جماعت کےبس کی بات نہیں، ون پوائنٹ ایجنڈے کے تحت ملک کو چلانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آئیں گے واپسی کا اعلان نوازشریف، مریم نواز یا شہبازشریف کریں گے نوازشریف وطن واپس آکرانتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔