ن لیگ کی مخصوص نشستوں کے تنازع پر الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

(ن) لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر کا بیٹا ٹریفک وارڈنز سے الجھ پڑا

مسلم لیگ ن کی بلوچستان اسمبلی سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ صرف مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم کی جائیں گی جب کہ صدر ن لیگ بلوچستان کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم نہیں کی جائیں گی۔

فیصلے کے مطابق ریٹرننگ افسر مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرست کو جاری کرے گا۔

مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر کی جانب سے الگ فہرست جمع کرانے پر تنازعہ پیدا ہوا تھا۔ درخواست گزار کی جانب سے حافظ احسان احمد کھوکھر بطور وکیل پیش ہوئے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے 16 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔