اکاؤنٹنگ اور مالیاتی رپورٹنگ کے قومی معیارات کی پیروی کی منظوری

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کمپنیز آرڈیننس کے تحت تشکیل شدہ غیر منافع بخش اداروں کے لیے اکاؤنٹنگ اور مالیاتی رپورٹنگ کے قومی معیارات کی پیروی کی منظوری دے دی۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نوٹیفکیشن میں غیر منافع بخش تنظیموں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان کے جاری کردہ اکاؤنٹنگ معیار کی پیروی کریں۔ غیر منافع بخش تنظیمیں اکاؤنٹنگ اور مالیاتی رپورٹنگ کے معیارات گزشتہ سال کے محاسبہ شدہ مالی گوشوارے کی بنیاد پر تیار کریں گی۔

ایس ای سی پی نے تمام غیر منافع بخش تنظیموں کے لیے لازم قرار دیا ہے کہ وہ یکم جولائی 2015 اور اس کے بعد شروع ہونے والے مالی سال کے لیے اس اطلاع نامے کے تقاضوں کی پابندی کریں۔